عمران خان کا ترک صدر کے لیے ترکی زبان میں اظہار خیر سگالی

عمران خان کا ترک صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام|humnews.pk

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترک صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی اور پاکستانی قوم کی دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں۔


انہوں نے لکھا ہے کہ ترکی موجودہ اقتصادی بحران سے کامیاب سے نمٹے گا کیونکہ تاریخ  گواہ ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا  ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔


دوسری جانب تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے ترکی زبان میں بھی ٹویٹ کیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چینی زبان میں بھی ٹویٹس کر چکی ہے اور چینی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات بھی چینی زبان میں جاری کی گئی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں