پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے  ہو رہا ہے جس میں اسپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق حلف برداری کے بعد پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان کو آئین اور اسمبلی رولز کے کتابچے دیے جائیں گے جبکہ رانا اقبال نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کریں گے، اس موقع پر دونوں عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوں گے۔

15 اگست کو تین سے شام پانچ  بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے جبکہ 16 اگست کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ان کا انتخاب  ہو گا۔

تحریک انصاف  پنجاب کی پا رلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل ہو رہا ہے جس کی میزبانی نامزد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے حکمت عملی طے کی  جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہی کی قیادت میں ق لیگ کے ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے اور اسمبلی اجلاس کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں