فریال تالپور نے یوم آزادی کا کیک کاٹا


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر اور منتخب رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ  دن  دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشہ پر جمہوری، ترقی پسند اور خوشحال مسلم ملک بن کر جگمگائے گا۔

زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی جانب سے منعقد کی گئی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے خواب کی تکمیل کے لیے ذوالفقارعلی  بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے، پاکستان ہماری جان، مان اور شان  ہے، پا کستان کا مستقبل روشن ہے۔

تقریب میں  وقار مہدی، سعید غنی، راشد ربانی، سینیٹر مرتضیٰ وہاب، سعدیہ جاوید، نادر نبیل گبول، کرم اللہ وقاص، جاوید نایاب لغاری اور دیگر رہنماوَں نے شرکت کی، اس دوران فریال تالپور نے یوم آزادی کا کیک کاٹا جبکہ تقریب کے شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔


متعلقہ خبریں