اٹلی میں طوفان سے پل ٹوٹ گیا، 22 افراد ہلاک

اٹلی میں شدید طوفان سے پل ٹوٹ گیا، 22 افراد ہلاک


میلان: اٹلی  کے پورٹ سٹی جینوا میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث  ہائی وے  پر پل  ٹوٹ گیا جس کے باعث درجنوں  گاڑیاں 300  فٹ گہرائی میں جا گریں، حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مورانڈی نامی  یہ پل اٹلی اورفرانس کے درمیان مرکزی شاہراہ  پر واقع ہے۔

حادثے کے فورا بعد مدد گار ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اٹلی کے نائب  وزیر ٹرانسپورٹ ادوردو رگزی  نے نصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں اب تک 30 افراد جان سے گئے ہیں جبکہ 8  زخمی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں پل کے نیچے تعمیر شدہ  ٹریش مینیجمنٹ کی عمارت میں موجود کچھ افراد بھی شامل ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود آگ بجھانے کے عملے کی ایک خاتون عمالیہ ٹیڈاچی نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 80 میٹر طویل پل  ٹوٹنے سے 20 کے قریب کاریں اور ٹرک نیچے جا گریں، انہوں نے بتایا کہ اب تک ملبے میں دبے 2 افراد  کو  نکال لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

فائر فائٹر حکام  پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کے حوالے سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملبہ کی صفائی کے دوران گیس پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصانات کاجائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں