ضلع خیبر میں جشن آزادی کے موقع پر شوٹنگ مقابلے


لنڈی کوتل: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرمیں جشن آزادی کے موقع پر شوٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین سمیت 50 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

شاکس شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کے یہ مقابلے محسود اسکاؤٹس کے زیراہتمام منعقد ہوئے، شوٹنگ کا مقابلہ قبائلی رہنما توراباز نے جیتا جبکہ اسکیٹنگ مقابلے میں جنید آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مقابلے کے بعد فرنٹیئر کور کے  ونگ کمانڈر کرنل عبدالستار سلہری نے پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر کرنل عبدالستار سلہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا  کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائل کا یہ پہلا جشن آزادی ہے، قبائل کی زندگی میں یہ بہت  اہم موڑ ہے جس سے یہاں کے عام لوگوں کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں