فضل الرحمان کا این اے 35 سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


پشاور: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے حلقہ این اے  35  سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی جماعت کی مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ  و شوریٰ کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر اعتماد نہ کرے، جماعتی فورم پر جو بھی فیصلہ ہو گا میڈیا کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

این اے 35  کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خالی کی تھی، انہوں نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی، عمران خان نے ایک لاکھ  13 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ اکرم درانی کے حصے میں ایک لاکھ  چھ ہزار کے قریب ووٹ آئے۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں میں ہی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، حلقہ این اے 38 سے پی ٹی آئی کے علی امین گنڈاپور جبکہ این اے 39 سے پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ نے انہیں شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں