کرپشن کا خاتمہ: سعودی ولی عہد کے تجربات سے مدد لیں گے، عمران


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے زیر نگرانی سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مؤثر مہم چلائی گئی، ہم سعودی ولی عہد کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  نامزد  وزیراعظم  پاکستان عمران خان کو فون کیا اور عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع  پرعمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مزید قریب اور مستحکم کیا جائے گا، درست  اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد سعودی عرب اور پاکستان کے سربراہ  ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے۔

اس موقع  پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور  پاکستان کے ساتھ  کاروباری تعلقات بھی مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں