پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے لیے اعزازات


اسلام آباد: جشن آزادی کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو مختلف تمغوں سے نوازا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقسیم اعزازات کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی، شہدا کے لواحقین کو تقریب کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں صدر مملکت نے دو افسروں کو ستارہ بسالت، 59 کو تمغہ بسالت، 34 کو امتیازی اسناد جبکہ 17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری، 77  کو ستارہ امتیاز ملٹری  اور 106 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا۔

صدر مملکت نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور سمیت 17 افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری عطا کیے۔

جن افسروں اور جوانوں کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا ان میں کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید شامل ہیں، نائب صوبیدار اظہارعلی شہید، نائب صوبیدارعاقل محمد، نائب صوبیدار ہمایوں شاہ شہید، نائب صوبیدار فیصل محمود کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

شہدا کو ملنے والے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔


متعلقہ خبریں