ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کی نوید

محمدبن سلمان کا دورہ پاکستان،اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد: محکممہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنائی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے کہ دن بھر دھوپ نکلی رہے گی۔

ہم نیوز کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اورزیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی اسلام آباد میں بارش ہونے کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔ اسلام آباد میں ہونے والی بارش سے موسم گزشتہ چند روز سے انتہائی دلکش ہے اورگرمی و حبس کا زور قدرے کم ہوا ہے۔

آج کراچی میں کم سے کم 27 زیادہ سے زیادہ 31، لاہور میں کم سے کم 26 زیادہ سے زیادہ32، پشاور میں کم سے کم 27 زیادہ سے زیادہ 36 اور کوئٹہ میں کم سے کم 21 زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ لاہور میں موسم گرم ہے اور حبس کی کیفیت بھی باقی ہے۔


متعلقہ خبریں