عیدالاضحیٰ پر اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی

عیدالاضحیٰ پر اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی


اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں اسمارٹ فونز فروخت کرنے  والی معروف کمپنی ہواوے نے اپنی ڈیوائسز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق عید کے موقع  پر ہواوے کے  تین موبائل فونز کی قیمتوں میں  ایک  ہزار سے 4  ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد  ہواوے وائی فائی پرائم 2018  اب 17  ہزار 17 ہزار 999 روپے کے بجائے 16 ہزار 999 روپے اور میٹ 10 لائٹ 32 ہزار 999 روپے کے بجائے 31 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہو گا۔

اسی طرح پی 20 لائٹ کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور یہ 39 ہزار 999  کے بجائے 36  ہزار 999 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران ہواوے کے علاوہ  نوکیا  اور سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

سام سنگ کی جانب سے 30 جولائی کو بھی گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت میں محدود مدت کے لیے 10 ہزار روپے کمی کی گئی تھی اور وہ 99 ہزار 999 روپے کے بجائے 89  ہزار 999 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسی طرح گلیکسی ایس نائن پلس (128 جی بی اسٹوریج) کی قیمت بھی 10 ہزار روپے کمی سے ایک  لاکھ 21  ہزار 999  روپے کے بجائے ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں