دنیا ڈالر سے نجات چاہتی ہے، روس


ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ  پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

لاوروف نے  کہا کہ  ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور اب دنیا اس سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے، اسی ضمن میں روس پچھلے کچھ عرصے سے ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ  قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے نامناسب کردار کی وجہ سے اس کے بطور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہوگی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔

تا ہم روسی وزیر خارجہ نے اس بات کا  کوئی اشارہ نہیں دیا کہ دونوں ممالک لین دین کے لیے ڈالر کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں یا نہیں۔

ترکی اور امریکہ کے درمیان حالیہ تنازعے کے پس منظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جان سےعائد کردہ معاشی پابندیوں کے بعد ترک کرنسی لیرا مسلسل تنزلی کا شکار ہے جس کے سبب ملکی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترک صدر طیب ایردوان نے جواب میں امریکی الیکٹرونکس مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں