تندوروں پر ملنے والے فارم تربیتی نوعیت کے تھے، الیکشن کمیشن

تندور پر ملنے والے فارم تربیتی نوعیت کے تھے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: تندوروں پر الیکشن فارمز ملنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ریکارڈ کسی طرح بھی حساس اور اہم نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تندوروں پر ملنے والے فارمز انتخابی عملے کی تربیت کے لیے استعمال کیے گئے تھے، تربیت کے دوران استعمال شدہ کاغذات فالتو تصور کیے جاتے ہیں۔

بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آراو)، ریٹرننگ افسر (آراو) اور پولنگ افسروں کی تربیت مختلف اسکولز اور کالجز میں کرائی گئی، یہ فارمز وافر مقدار میں 400 اسکولز کو بھجوائے گئے تھے جہاں انہیں انتخابی عملے کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کا تمام حساس پولنگ ریکارڈ ان کے اسٹرانگ رومز میں جمع  ہے، پاک فوج کی نگرانی میں تمام حساس سامان اسٹرانگ رومز میں جمع کرایا گیا ہے جس کی مکمل حفاظت کی جاتی ہے اور اس کا عوام تک  پہنچنے کا کوئی امکان نہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کے تندوروں پر مختلف فارمز ملنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں