32 نشستوں پر ضمنی انتخاب 10 اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ

کراچی: ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی

اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی 32  نشستوں پر ضمنی انتخابات 10 اکتوبر سے پہلے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی 10، پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ اسمبلی کی 2، خیبرپختونخوا ( کے پی ) اسمبلی کی 8  اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ہو گا۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 35، این اے 53، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 87، پی پی 103، پی پی 164، پی پی 165، پی پی 296 سمیت دس نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو گا۔

کے پی اسمبلی کی نشستوں پی کے 07، پی کے 23، پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61، پی کے 78، پی کے 97 اور پی کے 99  پر از سرنو پولنگ ہوگی جبکہ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 30، پی ایس 87 اور بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 35  پر ضمنی انتخاب ہو گا۔

قانون کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کے 60 روز کے اندر اندر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہے اس لیے ضمنی انتخاب 10 اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں