مختصر وقت میں عوام کے لیے بہت کام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے کہا ہے کہ ہمیں عہدہ چھوڑتے ہوئے خوشی ہے کہ  مختصر وقت میں عوام کی فلاح کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔

کوئٹہ میں صحافیوں کی رہائشی کالونی کی دستاویزات حوالگی کی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے جس کا معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ہے جبکہ رہائشی کالونی صحافیوں کا بنیادی حق ہے۔

رہائشی کالونی کی دستاویزات حوالگی کی تقریب کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں نگراں صوبائی وزرا اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ  بلوچستان نے کہا کہ ہم  نے مختصر عرصے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے  ہر ممکن اقدامات کیے، ہمیں عہدہ چھوڑتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم  نے مختصر وقت میں اچھے کام کیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میڈیا اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اسی طرح سیاست دانوں کی اصلاح کرتا رہے گا، بلوچستان کے صحافیوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

علاؤ الدین مری نے کہا کہ صوبے میں ہر دوسری فائل غائب ہو جاتی ہے، فائلوں پر ٹریکنگ چپس لگانی چاہئیں تاکہ فائلیں گم نہ ہوں۔

صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمان نے کہا کہ بیوروکریسی صحافیوں کے کاموں میں مسلسل رخنہ ڈالتی رہی ہے لیکن اس کے باوجود ہم صحافیوں کا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں