ترک صدر کا جرمن چانسلر کو فون، باہمی تعلقات پر بات چیت


انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  بدھ  کے روز جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو فون کیا اور باہمی تعلقات اور شام کے تنازعے سمیت محتلف امور پر بات چیت کی۔

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات مزید  مضبوط بنانے  پر زور دیا، جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ترکی کی مضبوط معیشت  جرمنی  کے لیے  بے حد اہم  ہے۔

طیب ایردوان اور انجیلا  مرکل  کے درمیان  ملاقات  ستمبر میں متوقع  ہے تاہم جرمن دارالحکومت برلن میں ہونے والی اس ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ترکی کے صدر اور جرمن چانسلر کے درمیان رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب ترکی اور اس کے نیٹو اتحادی امریکہ کے درمیان تعلقات بہت نچلی سطح پر آ گئے ہیں۔

ترکی کی جانب سے امریکی پادری اینڈریو برنسن کی رہائی سے انکار پر صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے ترکی کے خلاف اقتصادی اور معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا جس کے جواب میں ترک صدر نے مختلف امریکی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔

صدر ایردوان نے ان پابندیوں کو ترکی کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں