پیوٹن کی کوریائی رہنماؤں کو روس کے دورے کی دعوت


ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کو روس میں منعقد ہونے والے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے شمالی کوریا کے رہنما  کم  جونگ ان  اور جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان کو ماسکو آنے کے دعوت دی ہے۔

ایسٹرن اکنامک فورم 11 سے 13 ستمبر  تک روس کے شہر ولادی وستوک میں منعقد ہوگا، میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کورین لیڈرز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے ملاقات ضروری ہے۔

رواں برس کے آغاز سے ہی شمالی کوریا نے اپنے ہمسائیوں چین اور جنوبی کوریا کے علاوہ امریکہ کے ساتھ بھی سفارت کاری کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ روس اور چین شمالی کوریا پر بین الاقوامی پابندیاں کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ اس کے ایٹمی اور میزائیل پروگرام کو ختم کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں