کراچی آپریشن کامیابی کا نمونہ ہے، چینی پولیس کمانڈر

کراچی آپریشن کامیابی کا نمونہ ہے، چینی پولیس کمانڈر|humnews.pk

کراچی: چین کے  پولیس کمانڈر جنرل وانگ ننگ نے کہا ہے کہ کامیاب کراچی آپریشن سے دیگر ممالک کی پولیس سبق سیکھ سکتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کا دورہ کرتے ہوئے چین کی مسلح  پولیس کے کمانڈر نے کہا کہ کراچی آپریشن دیگرممالک کے لیے کامیابی کا نمونہ ہے جس سے وہ رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں آپریشن ایک بہت بڑا ٹاسک تھا جسے پاکستانی فورسز نے احسن طریقے سے نبھایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی پولیس کے کمانڈر نے  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ  رینجرز میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات  کی۔

ملاقات میں چینی کمانڈر کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی گئی جبکہ انسداد دہشت گردی اور پولیس ونگ سے متعلق امورپر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی کمانڈر نے رینجرزسمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

بعد ازاں چینی کمانڈرنے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع  پر ڈی جی رینجرز سندھ ان کے ہمراہ تھے۔


متعلقہ خبریں