عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر نامزد

‘عالمی بینک کا فیصلہ بلوچستان کی معیشت کو نقصان پہنچائے گا’

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) اور اتحادی جماعتوں نے اسپیکر کے لیے عبدالقدوس بزنجو جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے رکن عمر خان جمالی کو نامزد کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو ہوا، اجلاس میں 65 رکنی اسمبلی کے 58 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا جن میں 10 خواتین اور 3 اقلیتی رکن بھی شامل تھے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمعرات کے روز دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے گئے تھے۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا۔

سندھ اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں 15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی سندھ اسمبلی جبکہ تحریک انصاف کے مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں