سپریم کورٹ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا

کوروناوائرس کیخلاف یکساں پالیسی مرتب دینے کیلئے وفاق کو ایک ہفتے کی مہلت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج جمعرات کے روز اہم مقدمات کی سماعت ہوگی جس میں قرض معافی اور ٹیلی ویژن ریٹنگ کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے ٹی وی چینلز کی ریٹنگ دینے والی کمپنی ’میڈیا لاجک‘ کے مالک سلمان دانش کو طلب کر رکھا ہے۔

کٹاس راس راج مندر کا معاملہ بھی آج  سپریم کورٹ میں سنا جائے گا۔

عدالت عظمیٰ کا بینچ شاہین ایئرلائن کی بد انتظامی کی وجہ چین میں پھنس جانے والے پاکستانیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گا۔

جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کے ٹیچنگ اسپتال میں بے قاعدگیوں کا معاملہ بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنا جائے گا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سروس اسٹرکچر دینے اور ملک بھر میں لاء کالجز کی موجودگی کا معاملہ بھی عدالت عظمیٰ کی کاز لسٹ میں شامل ہے۔

سپریم  کورٹ کا بینچ جمعرات کے روز مختلف انتخابی عزرداریوں کی سماعت بھی کرے گا جس ممیں انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں نے مدمقابل امیدواروں کو فریق بنا رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں