ملک میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشن گوئی


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوہاٹ، بنوں، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بھاولپور، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، قلات، ژوب اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریکارڈ کی گئی جو 41 ملی میٹر تھی.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 06 ملی میٹر، بھکر و بھاولپور میں 05 ملی میٹر، ساہیوال میں 02 ملی میٹر، قصور میں 06 ملی میٹر، مری میں 02 ملی میٹراور کاکول میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج پاکستان کا موسم

آج جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

لاہور میں کم سے کم 26  اور زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ جب کہ کراچی میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 31 سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم 27 اور زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ جب کہ کوئٹہ میں کم سے کم  21 اور زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں