شاہین ایئرمتاثرین کو کتنا معاوضہ دے گی؟ سپریم کورٹ

بھنگ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے، جسٹس سجاد علی شاہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ شاہین ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو افسر عدالت کو بتائیں کہ وہ چین میں پھنسنے والے متاثرین کو کتنا معاوضہ دیں گے۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں شاہین ایئر لائن کے چین میں پھنسے مسافروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں شاہین ایئر لائن کے سی ای او آج انھوں نے پیش ہونا تھا؟

نجی ایئرلائن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے جس کے سبب آج وہ نہیں آسکیں گے۔

چیف جسٹس نے جوابی ریمارکس میں کہا کہ اس کیس کو لاہور میں سنیں گے۔ آئندہ سماعت پر شاہین ایئر لائن کے سی ای او آکر بتائیں کہ متاثرین کو کتنا معاوضہ دیں گے۔

عدالت عظمی نے چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

شاہین ایئرلائن کی چین سے پاکستان آنے والی پرواز مختلف مسائل کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی جس کے بعد کئی روز تک متعدد پاکستانی مسافر چینی شہر گوانگ ژو میں پھنسے رہے تھے۔

پاکستانی مسافروں کے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد عدالت عظمی کے سربراہ کی جانب سے معاملہ کا ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں