پیپلزپارٹی مائنس شہباز شریف کی پالیسی پر ڈٹ گئی


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں مائنس شہباز شریف کی پالیسی چاہتی ہےَ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوئی ایسا امیدوار سامنے لائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو، شہباز شریف کا ساتھ کوئی دینے کو تیار نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور کا کہنا تھا کے شہباز شریف کا رویہ ان کو سیاسی طور پر تنہا کر رہا ہے، انھوں نے پارلیمنٹ میں آصف علی زرداری سے مصحافہ  کیا نہ ہی کوئی کلام تو وہ یہ توقع کس طرح کر سکتے ہیں کہ ان کو کوئی ووٹ دے گا ان کا یہی رویہ ہے جس کی وجہ سے وہ آج ایوان میں تنہا کھڑے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نہ ہی ن لیگ کا ساتھ دینے جا رہی ہے نہ ہی پی ٹی آئی کے لیے میدان صاف کر رہی ہے، ہماری پارٹی ایوان میں ایک تیسری پوزیشن اختیار کرے گی جس میں پیپلز پارٹی جاندار اور مضبوط اپوزشن کا کردار ادا کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کو کریڈٹ  دیتے ہوئے منظور چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ اسمبلی میں اتنی نشستیں ہیں کہ ہم بھی جوڑ توڑ کر کے حکومت بنا سکیں مگر بلاول نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

منظور چوہدری نے کہا کہ شریف اپنے خاندان سے باہر نہیں نکلتے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی اپنی پارٹی کے اندر کے حالات کشیدہ دکھائی دیتے ہیں اور ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، الیکشن 2018 کے تتائج سے اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے امیدواروں کو ووٹ چاہیے ہوتا تھا تو پیپلز پارٹی شریف برادارن کے گھر تک چلی جاتی تھیں اور مذاکرات کے زریعے معاملات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی تھی مگر ن لیگ کا  اس سلسلے میں جو رویہ ہے وہ افسوس ناک جس کا نقصان ن لیگ کی پوری قیادت کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

چوہدری منظور نے پروگرام کی میزبان شفاء یوسفزئی اور عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے مضبوط  اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ 2002 کے بعد 2018 میں اب ایسی مضبوط اپوزیشن دوبارہ بننے جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں