شعیب ملک ٹی 20 میں آٹھ ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20  کیریئر میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آلراونڈر کے آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے  کہ انہوں نے اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے کے سفر میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کی۔

شعیب ملک نے اپنے ٹی 20 کیرئیر میں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ انہوں نے یہ اعزاز کیریبئین پریمئیر لیگ میں گیانا امازون وارئیرز کی قیادت کرتے ہوئے حاصل کیا۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل اس فہرست میں 11575 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں۔ برینڈم میکولم 9088 اسکور کے ساتھ دوسرے اور کیرون پولارڈ 8225 رنز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

موجودہ پاکستانی ٹیم کا حصہ شعیب ملک پلینگ الیون کے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔


متعلقہ خبریں