حیدرآباد بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کردیا

100 فیصد نمبرز لینے کا رواج چل نکلا، ملتان بورڈ کے 48 طلبا کی پہلی پوزیشن

حیدرآباد: سندھ میں حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 54 ہزار 883 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں تقسیم انعامات کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکيشن، چیئرمین بورڈ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔

چیئرمین بورڈ محمد میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس امتحانات کو شفاف بنانے کی بھرپور کوشش کے باوجود امتحانی مراکز میں نقل کا رجحان نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ امتحان میں نقل روکنا صرف بورڈ کے بس میں نہیں، والدین اور دیگر اداروں کو بھی اس کام میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 میں سائنس گروپ میں 65 ہزار 398 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جب کہ 54 ہزار 883 کامیاب قرار پائے۔

حیات گرلز ہائی اسکول حیدرآباد کی اُمہ رومانہ نے پہلی، صونل فاطمہ نے دوسری اور کمیونٹی بیس اسکول ٹنڈو محمد خان کی مسکان فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب تقسیم انعامات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو پھول و تحائف دیے گئے۔


متعلقہ خبریں