بھارت کی آبی دہشت گردی: فصلیں ڈبودیں

بھارت کی آبی دہشت گردی: فصلیں ڈبودیں | urduhumnews.wpengine.com

قصور: بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر کسی اطلاع کے پانی چھوڑ کرکھڑی فصلیں ڈبودیں جس کے بعد قصور کے سرحدی گاؤں گٹی کلنجر اور مستے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پانی کی سطح دریا کے کناروں سے بلند ہوگئی ہے جس کے بعد پانی قریب موجود فصلوں میں داخل ہوگیا ہے۔

علاقے میں پیدا شدہ صورتحال کے بعد ضلعی انتظامیہ اور تلوار پوسٹ پر امدادی کیمپ لگادیے گئے ہیں۔

دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے سے متاثر ہونے والے افراد کی معانت کے لیے امدادی عملہ متحرک ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں