پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

پی ٹی آئی نے عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے  نو منتحب  رکن سندھ  اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

یہ بات پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے’ہم نیوز‘ کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پہلے 100 دنوں میں لوگوں کو واضع تبدیلی نظر آئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری داؤد چوہان  کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس  شمیم نقوی نے ڈاکٹر عمران شاہ کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ایم پی اے سدرہ عمران کو ہدایت کی تھی کہ  ڈاکٹر عمران علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

جاری کیے گئے نو ٹس میں نو منتخب رکن سندھ اسمبللی سے  24  گھنٹوں کے اندر مذکورہ  واقعہ کی مکمل وضاحت دینے کا کہا گیا تھا۔

پاکستنان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اپنے ساتھ اسی رات ڈاکٹر عمران علی شاہ کو لے کر داؤد چوہان کے گھر بھی گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی جانب سے کی گئی زیادتی کی معافی مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں