پرویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی میں 201 ووٹ لے کر اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اقبال گجر کو صرف 147ووٹ ملے۔ مجموعی طور پر 349 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو186 ارکان کی حمایت حاصل تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے حامیوں کی تعداد 162 تھی۔ اسپیکر کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں پی ٹی آئی کو متوقع تعداد سے 15 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اقبال گجر کو متوقع تعداد سے 15 ووٹ کم پڑے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں