وائی فائی کا یہ استعمال آپ نے سوچا نہیں ہو گا

وائی فائی کا یہ استعمال آپ نے سوچا نہیں ہوگا


نیویارک: ہماری طرح آپ نے بھی وائی فائی کا استعمال محض انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کیا ہوگا، لیکن آج ہم وائی فائی کا ایک ایسا استعمال بتائیں گے جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلد  ہی عام وائی فائی سگنکلز کو کم قیمت سیکیورٹی ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

تحقیق کے مطابق وائی فائی سگنلز کے ذریعے زہریلے کیمیکلز، بم اور ہتھیاروں کا پتا چلایا جا سکے گا۔

امریکہ کی  ریٹگرز یونیورسٹی (Rutrgers University) میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا ہے جس کے دوران محققین نے دریافت کیا کہ وائی فائی سگنلز کی مدد سے بیگز کے اندر خطرناک اشیا کے درست حجم کی شناخت کے علاوہ سیال مادے کی مقدار کا تخمینہ  بھی لگایا جا سکتا ہے۔

اس تجربے کو بار بار دہرانے کے بعد محققین نے اسے 95 فیصد تک درست قرار دیا ہے جس کے بعد اس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

تحقیقی ٹیم پر امید ہے کہ اس نظام سے میوزیم، اسٹیڈیم، تھیم پارکس، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ روایتی سیکیورٹی سسٹمز کے مقابلے میں سستا ہو گا اور اسے باآسانی کہیں بھی نصب کیا جا سکے گا لیکن اس کے ساتھ  لوگوں کی پرائیویسی بھی برقرار رہے گی۔


متعلقہ خبریں