ایف اے ٹی ایف ٹیم کے پاکستانی حکام سے مذاکرات مکمل

دھشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کریں، ایف اے ٹی ایف|humnews.pk

اسلام آباد: فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے منسلک ایشیا پیسیفک کی ٹیم کے پاکستانی حکام سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔

ایشیا پیسیفک گروپ کی ٹیم نے اپنے دورے کے دوران وزارت خزانہ، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ  مذاکرات کے دوران منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ غیرمنافع بخش تنظیموں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایشیا پیسیفک گروپ کی ٹیم نے فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور نیکٹا کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایشیا پیسیفک گروپ کی ٹیم ایف اے ٹی ایف کو اپنی سفارشات پیش کرے گی، ٹیم حتمی مذاکرات کے لیے رواں سال اکتوبر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ایشیا پیسیفک گروپ کی 6 رکنی ٹیم میں امریکہ، ترکی، چین، برطانیہ، آسٹریلیا اور اردن سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں