ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی


کراچی: انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 25  پیسے کمی کے بعد  ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے 70  پیسے اور قیمت فروخت 122 روپے 70 پیسے رہی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد بینکوں کی زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 123 روپے 68 پیسے ریکارڈ ہوئی۔

گذشتہ دنوں میں ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل تنزلی دیکھنے میں آئی  ہے جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری آئی اور امریکی ڈالر17 پیسے سستا ہوا تھا۔

اسی روز روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے نامناسب کردار کی وجہ سے اس کے بطور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہو گی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں