نواز شریف کو جیل سے فرار کرانے کے لیے’اڈیالہ اسکیپ’ تیار

میاں صاحب کو جیل سے فرار کرانے کے لیے’اڈیالہ اسکیپ’ تیار


لاہور: ملک کے نوجوانوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کرپشن سے جیل تک جانے کی داستان کو ایک گیم کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔

‘اڈیالہ اسکیپ’ نامی دلچسپ اور مزے دار گیم  پاک اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے جس میں عمران خان کو نوازشریف کے پیچھے بلا ہاتھ میں لیے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جب آپ گیم شروع کریں گے تو نواز شریف کا مشہور زمانہ ڈایئلاگ ‘مجھے کیوں نکالا’ آپ کو خوش آمدید کہےگا۔

میاں صاحب گیم میں پیسے لوٹتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور گیم کھیلنے والے کو انہیں تمام رکاوٹوں سے بچا کر جیل سے فرار کرانا ہوتا ہے، رکاوٹ سے ٹکرانے کی صورت میں نواز شریف کو جیل جانا پڑتا ہے۔

گیم دوبارہ وہیں سے شروع  کرنے کے لیے رشوت بھی دینا پڑتی ہے۔

میاں صاحب کی کرپشن کہانی پر مبنی دلچسپ گیم ‘اڈیالہ اسکیپ’  گوگل پلے اسٹور پر با آسانی دستیاب ہے۔

اس سے قبل 2014 میں انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے آن لائن ‘گیم گو نواز گو’ نے دھوم مچائی تھی اور گیم نے انٹرنیٹ پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے تھے۔


متعلقہ خبریں