یوگنڈا: تین اراکین پارلیمنٹ پر بغاوت کا مقدمہ درج


کمپالا: یوگنڈا کے تین ارکان پارلیمنٹ پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ درجنوں دوسرے افراد کو اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ  پیرکے روز صدر یویری موسیونی کے کانوائے پر پتھراؤ میں مبینہ کردار پر درج کیا گیا ہے۔

صدر یویری موسیونی پیر کی رات  حکمران جماعت کے ایک امیدوار کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم میں حصہ لینے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے کانوائے پر پتھراؤ کیا گیا  تھا جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تھے تاہم  وہ  اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

صدر کے  قافلے  پر حملے کے بعد پانچ اراکین پرلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک آزاد ممبر بھی شامل ہے جس نے ضمنی انتخاب جیتا تھا، گرفتار اراکین میں سے تین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار اراکین پارلیمنٹ کو جمعرات کے روز یوگنڈا کے شہر گولو کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا لیکن مقامی مجسٹریٹ نے مقدمہ سننے سے انکار کر دیا۔

جج نے کہا کہ چونکہ مقدمے میں غداری کی دفعات شامل ہیں اس لیے اعلیٰ عدلیہ ہی اس کیس کو سن سکتی ہے، جج نے گرفتار افراد کو 30 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں