امریکہ نے ترکی پر مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی


واشنگٹن: امریکہ نے دو سال سے ترکی میں قید پادری کو فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دے ڈا لی۔

امریکی وزیر خزانہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر امریکی پادری کو جلد  از جلد  رہا نہ کیا گیا تو ترکی کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

امریکی وزیر خزا نہ اسٹیون مینوچن  نے جمعرات کو  کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ترک کابینہ کے کئی اراکین پر پابندیاں عائد کی گئی  ہے، کابینہ کے اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پادری اینڈریو برنسن کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم مزید اقدامات کریں گے، سیکرٹری خزانہ کی بات پر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی امریکہ کا بہت اچھا دوست ثابت نہیں ہوا ہے۔

تازہ امریکی دھمکی ایک ایسے وقت میں سا منے آئی ہے جب ترکی سرمایہ کاروں کو یقین دہائی کرانے میں مصروف ہے کہ امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالیہ معاشی  بحران سے ترکی بہت جلد مضبوط ہو کر ابھرے گا۔

صدر ایردوان کے داماد اور ترکی کے وزیر خزانہ نے جمعرات کو انقرہ میں امریکی، یورپی اور ایشیائی  سرمایہ کاروں سے خطاب کیا اور یقین د ہانی کرائی کہ ترکی کی معیشت مضبوط ہے اور حالیہ بحران سے  بہت جلد نکل آئے گی۔


متعلقہ خبریں