عیدالاضحی کی چار چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جعلی

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹیفکشن جاری

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالاضحی کی چار چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور 21 سے 24 اگست تک چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عید قرباں کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے 21 سے 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

چند روز قبل حکومت کی طرف سے عید الضحیٰ پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عید قرباں کے تیسرے روز بھی قربانیاں کی جاتی ہیں، عید سے متعلق دیگر امور سرانجام دیے جاتے ہیں، ایسے میں حکومتی اقدام ناقابل فہم ہے۔

اسی عرصہ میں وزارت داخلہ سے منسوب ایک نیا نوٹیفیکیشن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنا شروع ہوا جس میں 21 تا 24 اگست کی چھٹیوں کا بتایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں