کان دھماکے میں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ: کان دھماکے میں جاں بحق تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق 18 مزدوروں کی لاشیں نکالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

کان میں دب جانے والے 16 مزدروں کی لاشیں کل جمعرات کے روز نکال لی گئی تھی جب کہ دو کی لاشیں 110 گھنٹوں بعد آج نکالی گئی ہیں۔

اتوار کے روز کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور سنجیدی میں کان کنی کے دوران دھماکہ سے کان بیٹھ گئی تھی جس میں متعدد مزدور نشانہ بنے تھے۔

امدادی کاموں میں مصروف افراد کا کہنا تھا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت متعدد مزدور کان کے اندر موجود تھے۔

کان میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کے لیے کی گئی تمام کارروائیاں زیادہ تر کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سرانجام دیں۔ ناتجربہ کاری اور درکار آلات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سات امدادی کارکن بھی گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

کان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات، دیر اور شانگلہ سے بتایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں