عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب

عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب

اسلام آباد: عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے، انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے  96 ووٹ حاصل کیے، عمران خان ہفتے کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

عمران خان کے منتخب ہوتے ہی مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ اسپیکر اسد قیصر ارکان اسمبلی کو خاموش رہنے کا کہتے رہے تاہم یہ ہنگامہ آرائی کافی دیر جاری رہی، اس دوران شہباز شریف خاموشی سے اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت ہال سے باہر چلے گئے، عمران خان اس تمام ہنگامہ آرائی کے دوران خاموشی سے مسکراتے رہے۔


متعلقہ خبریں