کوئٹہ: کوئلہ کی کان سے تمام لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ: کوئلہ کی کان سے تمام لاشیں نکال لی گئیں، آپریشن مکمل|humnews.pk

کوئٹہ: سنجدی میں کوئلے کی کان سے کان کنوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں نے کوئلے کی کان میں پھنسے آخری 2 کان کنوں کی لاشیں بھی نکال لیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

مرنے والوں میں 13 کان کن اور 5 امدادی کارکن شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے تمام لاشیں نکالنے کے بعد متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدی کے الگیلانی کول مائنز میں 12 اگست کو پیش آیا تھا جب ایک دھماکے کے باعث کان میں موجود تمام مزدور ملبے تلے دب گئے تھے، حادثے کے فوراً بعد ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔

ہلاک ہونے والے کان کن ساڑھے چار ہزار فٹ زیرِ زمین کام کر رہے تھے جب چنگاریاں پیدا ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور کان بیٹھ گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ، سوات، دیر اور شانگلہ سے ہے۔


متعلقہ خبریں