حمزہ شہباز نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا

عدالت نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ نون نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بروز ہفتہ طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ نون لیگ میں بننے والے فارورڈ بلاک  پر بحث بھی اس اجلاس کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے الیکشن میں چوہدری پرویز الٰہٰی کا 201 ووٹ حاصل کرنا مسلم لیگ نون کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا، عددی اعتبار سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کو پنجاب اسمبلی میں 190 ارکان کی حمایت حاصل تھی جبکہ مسلم لیگ نون کے ارکان کی تعداد 164 تھی۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے نتائج سامنے آئے تو تحریک انصاف  کے اتحادی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو 12 ووٹ زیادہ ملے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو راہ حق پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رئیس نبیل کا ووٹ بھی ملا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس سے یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ نون کے 10 ارکان نے چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں