پرواز ہے جنوں’ کی ریلیز کچھ دن دور، شائقین کے لیے گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع’

پرواز ہے جنوں کی ریلیز کچھ دن دور، شائقین کے لیے گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع


کراچی: ‘پرواز ہے جنوں’ کی کاسٹ لاہور اور اسلام آباد میں کامیاب تشہیری مہم کے بعد پہنچی روشنیوں کے شہر کراچی اور فلم کی ریلیز سے قبل میڈیا اور بلاگرز سے بات چیت کی۔

نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے  فلم کے کردار شاز خان نے بتایا کہ اس فلم کی خاطر انہوں نے اپنے اندر سے اونچائی کا ڈر کیسے نکالا۔

فلم کے ریلیز سے پہلے شائقین کے لئے گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع

فلم کی ریلیز ابھی چند دن دور ہے مگر ہم نیٹ ورک اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘پرواز ہے جنوں’ کے گانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا  رکھی ہے۔

اس سال کا مقبول ترین شادی سونگ تصور کیا جانے والا فلم کا گانا ‘ناچے رے’ شائقین کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔

پروڈکشن ٹیم نے اس جوش اور جذبے کو دیکھ کر ایک انتہائی دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے جس کے ذریعے ملک میں نوجوان ٹیلینٹ کو سامنے آنے کا موقع بھی ملے گا اور گرینڈ پرائز جیتیں کا بھی۔

‘پرواز ہے جنوں’ ٹیم نے ایک ڈانس مقابلے کا انعقاد کیا ہے جس میں شائقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ فلم کے کسی بھی گانے پر اپنی طرف سے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیو بنا کر بھیجیں۔ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند فیس بک پر ہم نیوز کے پیج کو لایک کریں اور اپنی وڈیوز کو اپلوڈ کر کے پرواز ہے جنوں کو ٹیگ کر دیں۔

ٹیگ کرنے کے لیے HumNewsPakistan@ اور ہیش ٹیگ PHJNaacheRe# استعمال کریں اور گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع پائیں۔ مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 22 اگست ہے۔

پچھلے ہفتے ‘پرواز ہے جنوں’ کی کاسٹ اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے امپوریم مال، پیکیجز مال، فورٹریس اور یونیورسل سنیما میں ہونے والے تشہیری پروگراموں میں شرکت کی، شائقین نے اپنے پسندیدہ فنکاروں سے دلچسپ سوالات کیے اور ان لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے ان کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ہونے والی تقریب رونمائی میں بھی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں