جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف علی زرداری کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ:نااہلی کیس میں آصف زرداری سے دوہفتوں میں جواب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سابق صدر نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتا ہوں لہذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) بے نامی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔ فریال تالپور پہلے ہی اس کیس میں حفاظتی ضمانت حاصل کر چکی ہیں۔

ایف آئی اے نے اسی معاملہ میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور بینکر طحہ کو گرفتار کیا تھا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں