اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک/اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور نوبل انعام یافتہ کوفی عنان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کوفی عنان 1938 میں گھانا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اقوام متحدہ کے ساتویں سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

کوفی عنان 2013 میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم’دی ایلڈرز‘ کے چیئرمین بھی رہے۔

قوام متحدہ کی مائگریشن ایجنسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ہمیں ایک عظیم انسان، رہنما اور نظریاتی شخص کے نقصان پر افسوس ہے۔

سابق سیکرٹری جنرل کے اہل خانہ نے وفات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کوفی عنان مختصر علالت کے بعد آج 18 اگست کو انتقال کر گئے ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں