مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف لیا

فنڈز کا حساب لوں گا اور حساب دوں گا بھی، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 27 ویں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری گورنرز ہاؤس کراچی میں ہوئی، تقریب  میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان، قمر زمان  کائرہ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، چیف سیکرٹری سندھ سمیت  دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ  کا حلف لیا۔

سید مراد علی شاہ گزشتہ دور حکومت میں 29 جولائی 2016 کو سید قائم علی شاہ کی جگہ وزیراعلیٰ سندھ  بنائے گئے تھے جبکہ اس سے قبل وہ صوبائی وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور وزیر آبپاشی بھی  رہ  چکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا آبائی تعلق جام شورو سندھ سے  ہے اور اُن کے  والد سید عبداللہ  شاہ بھی پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے مراد شاہ امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے بھی سول اسٹرکچرل انجینئرنگ اور اکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں