موسم برسات میں کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں

ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

بارش کا موسم آتے ہی ہر چہرہ ِکھل اٹھتا ہے، لوگ  تفریح کے پروگرام بناتے ہیں اور گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنائے جاتے ہیں، غرضیکہ ہر انسان ایک عجیب ترنگ اور سرمستی کی کیفیت میں ہوتا ہے۔

برسات کا موسم جہاں دلوں میں نئی امنگ بھردیتا ہے وہیں اس موسم میں مناسب احتیاط نہ کی جایئں تو بیماریاں سارا مزہ کرکرا کر دیتی ہیں۔

برسات میں پھیلنے والی عام بیماریوں میں ہیضہ، ٹائیفائید، اسہال کے علاوہ مچھر اور آلودہ پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دیگر امراض شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بارش میں بھیگنے سے نزلہ کھانسی، زکام ، دمہ اور الرجی جیسے امراض بھی پھیل جاتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس موسم برسات میں آپ کا مزہ خراب نہ ہو تو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال کریں:

  • سب سے پہلے گھر کی مکمل صفائی ستھرائی کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں، خاص طور پر باورچی خانے کو اچھی طرح صاف رکھیں، کھانے پینے کی اشیا ڈھانپ کر رکھیں اور کھانے کے برتن اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔ کھانا کھانے سے قبل ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔

 

  • برسات کے موسم میں گوشت کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، گوشت کے علاوہ زیادہ روغنی اور مصالحے دار اشیا کے استعمال سے پرہیز کریں، ان کی جگہ آسانی سے ہضم ہو جانے والی غذائیں استعمال کرنا صحت کے لیے مفید ہے۔
  • اس موسم کے دوران بازاری غذائیں کھانے سے پرہیز کریں، لیموں، سرکہ اور کیری کا شربت پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔
  • پانی کے استعمال میں احتیاط کریں، برتن ڈھانپ کر رکھیں اور ابال کر استعمال کریں۔ اسی طرح پانی پینے سے قبل ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔
  • بارش کے موسم میں بیماریوں کا سب سے زیادہ نشانہ بچے بنتے ہیں، اسی لیے بچوں  کی غذا اور صفائی کا زیادہ خیال رکھیں۔ اس موسم میں بچوں کو پھل اور سبزیاں (اچھی طرح دھو کر) کھلایئں۔ اگر غذائی بےاحتیاطی کے سبب بچے اسہال کا شکار ہوں تو انہیں زیادہ سے زیادہ نمکول پلایئں کہ پانی کی کمی نہ ہو۔

 

 

 

اگر یہ چند احتیاطی تدابیر اپنا لی جایئں تو آپ اور آپ کا گھرانہ اس موسمِ برسات کا خوب لطف اٹھا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں