نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی عثمان بزدار سے ملاقات


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور سے پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات چوہدری سرور کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں 19 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ہونے والے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے اراکین کی بھرپور شرکت اور انتخابی عمل سے متعلق حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔

ملاقات میں اراکین اسمبلی سے بھرپور رابطے اور انہیں انتخاب کے طریقہ کار کے بارے میں بریف کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد سردار عثمان بزاد پنجاب اسمبلی روانہ ہو گئے جہاں وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں شریک ہوئے۔

دونوں رہنما ہفتہ کی شب  ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جس میں اگلے روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ملاقات کے بعد چوہدری سرور اور عثمان بزدار نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں