نون لیگ نے کئی منحرف ارکان کا پتا چلا لیا


لاہور: سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دن منحرف ہونے والے ارکان میں سے چند کے بارے میں علم ہو گیا ہے، دیگر کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں شکست کی صورت میں حمزہ شہباز ہی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے 161 ارکان ہیں جن میں سے دو حج کی ادائیگی پر گئے ہوئے ہیں۔ اس طرح انتخابات کے دن ایوان میں پارٹی کے 159 ارکان موجود ہوں گے، کئی آزاد امیدوار بھی حمزہ شہباز کی حمایت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وزیراعلیٰ کے امیدوار پر قتل کے مقدمات ہیں اس لیے یہ زیادہ دیر اپنے عہدے پر قائم نہیں رہ سکیں گے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی قیادت نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں