واٹس ایپ صارفین کو نئی سہولت ملے گی

فائل فوٹو


دنیا بھر میں واٹس ایپ کو استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں اپنا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پراسٹور کرنے کے لیے اضافی جگہ درکار نہیں ہو گی۔

حال ہی میں فیس بک کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ اور گوگل کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد نومبر سے واٹس ایپ صارفین کے لیے بیک اپ سروس مکمل مفت ہوگی یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کمی بھی نہیں آئے گی۔

اس وقت جب کوئی صارف اپنا ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر منتقل کرنے لگتا ہے تو کلاؤڈ سروس میں دستیاب جگہ گھیرتا ہے، مسلسل اسٹوریج سے یہ جگہ کم بھی پڑ سکتی ہے، اب جلد ہی واٹس ایپ صارفین کے لیے یہ درد سر ختم ہوجائے گا۔

فیس بک میسینجر، آئی ایم او  اور اس طرز کی دیگر چیٹنگ ایپلی کیشنز کا اپنا کلاؤڈ سرور ہوتا ہے لیکن واٹس ایپ ان سب سے تھوڑے مختلف انداز میں کام کرتا ہے۔

واٹس ایپ میں ایپلی کیشن ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے کسی اور کمپنی کی کلاﺅڈ سروس استعمال کر کے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے، ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاﺅڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔

واٹس ایپ صارفین اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ اگر انہوں نے اپنا چیٹنگ ڈیٹا ایک سال سے بیک اپ (محفوظ ) نہیں کیا ہے تو نومبر سے پہلے کر لیں ورنہ پچھلا تمام ڈیٹا ضائع ہو جائے گا۔

واٹس ایپ صارفین کو یہ سہولت رواں سال نومبر سے دستیاب ہوگی۔


متعلقہ خبریں