لاہور کے تین تھانوں میں خواتین محرر تعینات

لاہور کے تین تھانوں میں خواتین محرر تعینات | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے احکامات پر تین تھانوں میں عظمی ریحان،  فرح الطاف اور عنبرین اختر کو محرر تعینات کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دو خواتین پولیس اہلکاروں کو مرد پولیس اسٹیشنز میں پوسٹنگ دی گئی ہے جب کہ ایک خاتون محرر وومن پولیس اسٹیشن بھیجا گیا ہے۔

خواتین پولیس اہلکاروں کوبحیثیت محرر تھانہ لٹن روڈ، تھانہ لوئرمال اور تھانہ وومن بھیجا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن لاہورشہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ تھانوں میں خواتین محرر کی تعیناتی آئی جی پنجاب ڈاکٹرکلیم امام اور سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی ہدایت پر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی ہے۔

خواتین پولیس اہلکاروں نے احکامات ملنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔


متعلقہ خبریں