ہم نے سیاہ پٹیاں پہنی ہیں چوڑیاں نہیں، حمزہ شہباز

میں جیل میں کیسے رہا یہ میں یا میرا اللہ جانتا ہے، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم نے سیاہ پٹیاں پہنی ہیں چوڑیاں نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اسمبلی  میں اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے لیکن کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں نہیں دیں گے۔

قائد ایوان کے انتخاب میں شرکت کے لیے پنجاب اسمبلی آنے والے حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ(میڈیا) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان میں حلف صرف اس لیے اٹھا رہے ہیں کہ جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل  ہمارے کارکنوں کو شیر کے ٹکٹ کی بجائے دوسری پارٹیوں کے ٹکٹ کے لیے مجبور کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب اسمبلی میں عددی لحاظ سے آج بھی سب سے بڑی پارٹی ہے۔

وزارت اعلیٰ امیدوار نے کہا کہ اسپیکر کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور ہمارے 12 ووٹ دوسری پارٹی کو پڑ گئے اور جب ہم نے احتجاج کیا تو ڈپٹی اسپیکر کے ووٹ پورے نکلے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عام انتخابات پر 21 ارب روپے کی لاگت آئی لیکن رزلٹ 36 گھنٹے بعد ملے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع ہونے نہیں دیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرے۔


متعلقہ خبریں