وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کا ہوگا، پرویزالہیٰ

فیٹف، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیابی کے اصل ہیرو ہیں، پرویز الٰہی

لاہور: نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑ رہے ہیں باڈی بلڈنگ نہیں کررہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی چاہے کالی پٹیاں باندھے یا کالے کپڑے پہنے ہمارا مقصد صرف قائد ایوان کا شفاف انتخاب ہے۔

چوہدری پرویز لہیٰ نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان بزدار پر کوئی مقدمہ نہیں ہے اور وہ قبلے کے سردار ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ایک طرف جمہوریت کی بات کرتی ہیں اور دوسری طرف اپنے احتجاج سے جمہوریت کو آگے بڑھنے سے روکنا بھی چاہتی ہیں۔

نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پہلے قائد ایوان کا انتخاب ہونے دیا جائے اور بعد میں جس چیز کی چاہیں تحقیقات کرالیں۔

 


متعلقہ خبریں