پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقت پر شروع نہیں ہوسکا

پنجاب: ارکان اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: قائد ایوان کے انتخاب کے لیے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاحال شروع نہیں ہوسکا اور اراکین کو بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت گیارہ بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا جو تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے۔

پنجاب اسمبلی آج قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔ وزارت اعلیٰ کےلیے میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز مدمقابل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس ایوان میں 186 اراکین اسمبلی کی حمایت موجود ہے۔ سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایوان میں 162 نشستیں ہیں۔

قائد ایوان کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے ایوان کی ڈویژن کے ذریعے ہوگا اور کامیابی کے لیے 186 ارکان کی حمایت حاصل کرنا لازم  ہے۔


متعلقہ خبریں